ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا میں آبی مقامات پر شکار پر پابندی، محکمہ جنگلی حیات کے نئے قواعد نافذ Home / خیبر پختونخوا,ماحولیات /

خیبر پختونخوا میں آبی مقامات پر شکار پر پابندی، محکمہ جنگلی حیات کے نئے قواعد نافذ

سپر ایڈمن - 20/09/2025 187
خیبر پختونخوا میں آبی مقامات پر شکار پر پابندی، محکمہ جنگلی حیات کے نئے قواعد نافذ


محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے صوبے میں شکار کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق 31 دسمبر 2025 تک صوبے کے 57 ڈیمز، جھیلوں، بیراجوں اور دریاؤں کے مخصوص علاقوں میں شکار مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

اعلامیے کے مطابق شکار صرف چند مخصوص مقامات پر ہی ممکن ہوگا جبکہ ایک شکاری کو دن میں زیادہ سے زیادہ 5 آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ہوگی۔ شکار کے دوران جدید الیکٹرانک آلات اور کال برڈز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

محکمہ جنگلی حیات نے شکار سے متعلقہ فیسوں کا بھی تعین کر دیا ہے۔ بطخ کے شکار کے لیے شکاری کتوں کی سالانہ لائسنس فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ خصوصی ڈک ہنٹنگ بندوق کے استعمال پر یومیہ 500 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

 

نئے ضوابط کے تحت سورج نکلنے سے قبل اور غروب آفتاب کے بعد شکار پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد صوبے میں نایاب اور آبی پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین