ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبرپختونخوا: دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کے لیے مالی معاونت کی تیاری Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

خیبرپختونخوا: دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کے لیے مالی معاونت کی تیاری

سپر ایڈمن - 16/09/2025 398
خیبرپختونخوا: دہشتگردی سے متاثرہ  اقلیتی  خاندانوں کے لیے مالی معاونت کی تیاری

محکمہ اوقاف و مذہبی امور خیبرپختونخوا نے دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کے لیے مالی معاونت کی فراہمی کی جانب عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو 2013 سے اب تک کے متاثرہ خاندانوں کا مکمل ڈیٹا 10 روز کے اندر فراہم کرنے کے لیے خط جاری کیا گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور، وزیر زادہ کے مطابق ستمبر کے اختتام تک وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اہم اجلاس بلایا جائے گا، جس میں متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی معاونت کے فیصلے کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عمل بالخصوص آل سینٹ چرچ پشاور کے شہداء اور متاثرین پر مرکوز ہوگا۔

 

وزیر زادہ نے کہا کہ دہشتگردی کے متاثرین کی بحالی کا ایکٹ 2020 میں منظور اور قواعد 2021 میں نافذ کئے گئے تھے، تاہم پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے اور طویل نگران حکومت کے دوران یہ عمل معطل رہا۔ موجودہ حکومت نے اس عمل کو دوبارہ فعال کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو ان کے حق کا ریلیف فراہم کرنے کی سنجیدہ کوشش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین