ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا میں پھر سے شدید بارشوں کا الرٹ جاری، کون سے خطرات لاحق ہیں؟ Home / خیبر پختونخوا,ماحولیات /

خیبر پختونخوا میں پھر سے شدید بارشوں کا الرٹ جاری، کون سے خطرات لاحق ہیں؟

سپر ایڈمن - 23/08/2025 325
خیبر پختونخوا میں پھر سے شدید بارشوں کا الرٹ جاری، کون سے خطرات لاحق ہیں؟

محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ شدید بارشوں کے  باعث درج ذیل ممکنہ خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ 

 

اچانک سیلابی ریلے
ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلابی ریلوں کا امکان ہے، بالخصوص 
چترال، دیر بالا، دیر زیریں، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بالا و زیریں، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان۔


اربن فلڈنگ 

پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور سڑکوں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

 

لینڈ سلائیڈنگ

مسلسل بارش کے باعث پہاڑی اضلاع مثلاً چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔


تیز ہوائیں اور بجلی گرنے کا خطرہ
آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کچے مکانات، بجلی کے کھمبے، سڑک کنارے ڈھانچے، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

عوام اور سیاحوں کے لیے اہم ہدایات

غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر متاثرہ اضلاع میں۔
 دریاؤں، ندی نالوں اور پہاڑی چشمو ں کے  قریب قیام نہ کریں۔
شمالی اضلاع (چترال، سوات، کوہستان وغیرہ) جانے سے پہلے سڑکوں اور راستوں کی صورتحال معلوم کریں۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو کی ہدایات پر عمل کریں۔
ہنگامی سامان مثلاً پانی، خشک راشن، ٹارچ اور ابتدائی طبی امداد اپنے پاس رکھیں۔
موسمی صورتحال کے بارے میں جاری اپ ڈیٹس پر مسلسل نظر رکھیں۔