ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سیلاب متاثرین کے لیے خیبر پختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج منظور Home / خیبر پختونخوا /

سیلاب متاثرین کے لیے خیبر پختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج منظور

سپر ایڈمن - 23/08/2025 265
سیلاب متاثرین کے لیے خیبر پختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج منظور

خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج منظور کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز احمد مغل کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا معاوضہ 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمی افراد کا معاوضہ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے اور جزوی تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ دکانوں کے لیے بھی پہلی بار 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ متاثرین کو خوراک کی فراہمی کے لیے فی کس 15 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر محکمہ ریلیف کی جانب سے باضابطہ مراسلہ اور ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

 

فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مشکل کی ہر گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین