پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔
مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہِ ہندوکش ریجن تھا جبکہ اس کی گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔