ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبرپختونخوا : کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے پولیس تنصیبات بھی متاثر Home / خیبر پختونخوا /

خیبرپختونخوا : کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے پولیس تنصیبات بھی متاثر

سپر ایڈمن - 18/08/2025 205
خیبرپختونخوا : کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے پولیس تنصیبات بھی متاثر

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے جہاں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے وہیں پولیس تنصیبات بھی متاثر ہوئی ہیں، جس کے حوالے سے ابتدائی سروے رپورٹ  جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 
رپورٹ کے مطابق پولیس سٹیشن مینگورہ اور ایس پی انویسٹی گیشن آفس کا تہہ خانہ زیرِ آب آیا ہے اور گراؤنڈ فلور، فرنیچر، گیٹ، متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں متاثر ہوئیں ہیں۔ اس کے علاوہ سوات میں ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی سیدو کی رہائش گاہوں کا سامان بھی متاثر ہواہے۔


رپورٹ میں  مزید کہا گیا ہے کہ بونیر پولیس سٹیشن بتارہ کی ارد گرد کی مرکزی دیواریں  مکمل بہہ گئی ہیں اور شانگلہ پولیس ریسٹ ہاؤس کی ایک دیوار منہدم ہوئی ہے۔ تاہم دیر اپر، چترال لوئر، چترال اپر اور باجوڑ سے تاحال نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

 مزید برآں پولیس ٹیمیں اضلاع میں سروے کرنے  میں مصروف ہیں، جسکی رپورٹ روزانہ اپڈیٹ کی جارہی ہے۔ جبکہ  پہاڑی وادیوں میں مواصلاتی نظام مفلوج ہے اور  پولیس چوکیوں تک رسائی میں مشکلات ہیں۔

تازہ ترین