محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز بنوں اور نوشہرہ میں بارش ریکارڈ کی گئی، بنوں میں 13 اور چراٹ میں 1 ملی
میٹر بارش ہوئی۔
پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
مالم جبہ میں درجہ حرارت 16، کالام میں 18 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پارا 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی ہے۔