ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کی پیشنگوئی کر دی Home / ماحولیات /

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کی پیشنگوئی کر دی

ایڈیٹر - 19/07/2024 29
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کی پیشنگوئی کر دی

پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، بالائی وزیریں دیر، سوات، مالاکنڈ، ، شانگلہ، بالائی وزیریں کوہستان، ، بٹگرام،  تورغر، مانسہرہ، ایبٹ اباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، صوابی، مردان، نوشہرہ، مہمند، پشاور، چارسدہ،  خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں ، لکی مروت، ٹانک، ڈی آٗئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیزہواوُں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ جبکہ چند اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابرآلود رہا۔ تاہم کرم، چترال، دیر، سوات اور مہمند کےاضلاع میں گرج چمک اورتیزہواوُں کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

تازہ ترین