ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی Home / ماحولیات /

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

ایڈیٹر - 25/06/2024 29
خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، تورغر اور ایبٹ آباد میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے جنوبی اور میدانی علاقے شدید گرمی کی لیپٹ میں رہے گے۔ شہر پشاور کا کم سے کم درجہ 32 اور زیادہ سے زیادہ 42 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، اسی طرح مردان میں 34، صوابی 35، نوشہرہ 36، سوات 30، بنوں 40، کرم 30، مالاکنڈ 32، اور ضلع مہمند میں 33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین