ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
چنچلاتی دھوپ اور گرمی کی لہر سے پریشان عوام کے لئے بارشوں کا تحفہ Home / ماحولیات /

چنچلاتی دھوپ اور گرمی کی لہر سے پریشان عوام کے لئے بارشوں کا تحفہ

ایڈیٹر - 05/06/2024 30
چنچلاتی دھوپ اور گرمی کی لہر سے پریشان عوام کے لئے بارشوں کا تحفہ

گرمی سے نڈھال خیبر پختونخوا کی عوام کے لئے ابر رحمت آج جم کر برسا۔ پشاور شہر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں اچانک موسم تبدیل ہوگیا۔

پشاور،چارسدہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، کوہاٹ، وزیرستان اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں ٹھنڈی ہواؤں اور  بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بارش اور ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم کے خوشگوار ہونے سے شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق تیز ہواؤں اور بارشوں کا یہ سلسہ رواں ہفتےملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جاری رہنے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین