خیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال 10 لاکھ 63 ہزار کم آمدنی والے خاندانوں کو رمضان پیکج دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فی خاندان اوسطاً 12 ہزار 500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔

 

 مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق مہنگائی میں اضافے کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے رمضان پیکج میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے:  صوبے کے مفاد کے لیے ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، چاہے کوئی مجھے کتنا ہی ناپسند ہو: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

 

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 2024 میں پہلی مرتبہ فی خاندان 10 ہزار روپے رمضان پیکج دیا تھا، جس کی پیروی کرتے ہوئے 2025 میں پنجاب اور دیگر صوبوں نے بھی اسی سطح کا پیکج متعارف کرایا۔

 

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ پیکج کا مقصد مہنگائی کے دوران کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ وہ رمضان المبارک میں بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی فرق عوامی حکومت اور فارم 47 کی حکومت میں ہوتا ہے۔

 

مزمل اسلم نے بتایا کہ یہ منظوری کابینہ کے 47 ویں اجلاس میں عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر دی گئی۔