ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ پنیالہ کے علاقے وانڈہ بڈھ میں دہشتگردوں نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے: لکی مروت: پولیس اہلکار دستگیر کے گھر پر عسکریت پسندوں کا حملہ، اہل خانہ پر تشدد کے بعد پولیس اہلکار شہید
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار علاقے میں معمول کے گشت پر تھے کہ حملہ آوروں نے اچانک حملہ کر دیا۔ اس دوران ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان بھی شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملے کے بعد پولیس کی بڑی تعداد واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔
