باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے نیاگ بانڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں دو کمسن بچیاں اور ایک خاتون شامل ہیں۔

 

واقعے میں ایک اور خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے:  پشاور میں نشے کے عادی افراد کی بحالی مہم کا اگلا مرحلہ کب شروع ہوگا

 

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق کمرہ حالیہ بارشوں کے باعث بوسیدہ ہو چکا تھا، جس کے باعث چھت گر گئی۔

 

علاقہ مکینوں نے حکام سے خستہ حال مکانات کی نشاندہی اور ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو