ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے سونا خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ تین دن کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ میں مجموعی طور پر 16 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 8 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا تھا، جبکہ آج مزید 2 ہزار روپے بڑھنے سے سونے کا فی تولہ نرخ 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہو کر 4505 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ چاندی کے فی تولہ نرخ میں 500 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 705 روپے ہو گئی ہے۔
