محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد سمیت مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، کوٹ ادو، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند پڑنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد رہے گا، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیر آباد، موہنجوداڑو اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور قریبی علاقوں میں بھی دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
