خیبرپختونخوا   کے ضلع سوات کے  علاقے منگلور میں جائیداد کے تنازع پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں سابق سب انسپکٹر، ان کے بھتیجے اور گھر آئی مہمان خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعے میں بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تینوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔