سید ندیم مشوانی 

 

نوشہرہ کے علاقے نظام پور کوہاٹ روڈ پر پیران بالا کے مقام سے تین پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

 

نوشہرہ پولیس کے ترجمان کے مطابق مبینہ طور پر اغوا ہونے والے اہلکاروں میں تھانہ نظام پور کے محرر ہیڈ کانسٹیبل نعیم اللہ، کانسٹیبل نور الاسلام اور کانسٹیبل عامر خان شامل ہیں۔

 

پولیس کے مطابق تینوں اہلکار 2 بجے نجی موٹر کار میں سرکاری اسلحے سے لیس ہو کر روانہ ہوئے تھے، جس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

 

یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 کمانڈرز سمیت 9 خوارج ہلاک

 

پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ سی پیک روڈ پر کوہاٹ، خیرآباد کے مقام پر کالعدم تنظیم کے افراد نے ناکہ لگا رکھا ہے۔

 

ترجمان پولیس کے مطابق مبینہ طور پر اغوا کیے گئے اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ اور وائرلیس سیٹ بھی نقاب پوش ملزمان نے قبضے میں لے لیے ہیں۔

 

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے نوشہرہ کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری پر مشتمل آپریشن جاری ہے۔