سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 4 کمانڈرز سمیت 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈرز میں خارجی خالد رضا، خارجی کامران، خارجی موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے روس یوکرین جنگ میں استعمال ہونے والے حفاظتی جال خیبرپختونخوا پولیس نے نصب کردیے
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
