پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا نومولود بچہ پولیس نے پبی کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کرلیا، جبکہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تعلق رکھنے والے حشمت خان کا نومولود بچہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ سے مبینہ طور پر ایک خاتون اپنے ساتھ لے گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: کرک میں پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او گن مین سمیت شہید
خان رازق شہید پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں، جس کے دوران نومولود بچے کو پبی کے علاقے سے بحفاظت برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے مبینہ طور پر بچے کو ساتھ لے جانے والی خاتون کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
