کرک کے علاقے نیو کڑپہ میں مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کے گن مین فرہاد شہید ہوگئے، جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔
ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ رات گئے کوہاٹ اور کرک کی باؤنڈری کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیے: کالام سے نیچے آتے ہی دریائے سوات کا رنگ کیوں بدل جاتا ہے؟
فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او داؤد خان اور ان کے گن مین فرہاد شہید ہوگئے، جبکہ ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک عمران خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
