فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 کا گروپ مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔
مجموعی طور پر 48 ٹیموں نے ایونٹ میں حصہ لیا، جن میں سے 32 ٹیموں نے راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ باہر ہونے والی ٹیموں میں ایران، یوراگوئے، سعودی عرب، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، ازبکستان، جنوبی کوریا، پاناما، قطر، تیونس، ترکیہ، عراق، ہیٹی، اردن، کیوراساؤ اور چیکیا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 10 اضلاع میں 30 ہیٹ ویو کیمپس قائم
ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی افریقا اور کینیڈا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کا میچ مکمل ہو چکا ہے، جس میں کینیڈا نے جنوبی افریقا کو 1-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
