ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال چارسدہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے شعبہ امراضِ قلب (کارڈیالوجی) کے سربراہ ڈاکٹر عبد الولی کو مبینہ غفلت، ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور مریضوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 

شوکاز نوٹس کے مطابق 30 جون 2026 کو صبح 8 بج کر 45 منٹ پر سی سی یو اور کارڈیالوجی او پی ڈی میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا، جس کے باعث ایک مریض بروقت طبی امداد حاصل نہ کر سکا۔ 

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہسپتال کی کارکردگی اور انتظامی امور پر بھی سوالات اٹھے۔

 

یہ بھی پڑھیے: کابینہ اجلاس میں عوام کے لیے کیا بڑے فیصلے ہوئے؟ اہم اعلانات سامنے آ گئے

 

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈاکٹر عبد الولی کو 24 گھنٹوں کے اندر تحریری وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جواب غیر تسلی بخش ہوا تو ان کے خلاف محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔