جنوبی وزیرستان اپر: تحصیل سراروغہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایس ایچ او احمد شاہ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔

ڈی پی او اپر وزیرستان کے مطابق ایس ایچ او سراروغہ احمد شاہ اپنے ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ گولہ بارود دھماکے کے مقام سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے سڑک پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔

 

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے اہلکاروں کی گاڑی روک کر ایس ایچ او احمد شاہ اور ان کے 5 ساتھیوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں: بنوں: سرکاری سکول استاد اور ریٹائرڈ ایف سی اہلکار اغوا، ہوید پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ

 

ڈی پی او نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اغوا کاروں کا سراغ لگانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

پولیس حکام کے مطابق تاحال ایس ایچ او احمد شاہ اور دیگر مغوی اہلکاروں کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جس کے باعث اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

 

واقعے کے بعد سراروغہ اور گردونواح کے علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔