عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 360 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے ہوگئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کاروباری خواتین کیلئے پہلی ڈیجیٹل قرضہ اسکیم منظور

 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2.2 فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 99.84 ڈالر فی اونس تک آگئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 2 فیصد کم ہو کر 4 ہزار 117.70 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

 

دوسری قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاندی 5 فیصد کمی کے بعد 61.90 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 3 فیصد کمی کے بعد 1 ہزار 628.55 ڈالر فی اونس اور پیلیڈیم 2.9 فیصد کمی کے بعد 1 ہزار 229.28 ڈالر فی اونس پر آگیا۔