وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے، جسے حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے اہم فیصلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 

وزیر اعظم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

 

اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے اور مشکل حالات میں عوام کے صبر و تحمل کو سراہتی ہے۔