عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 14 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 13 ہزار 410 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش، عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں کی مکمل تفصیل جاری
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 4,174.50 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ امریکی فیوچرز میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی اور فیڈرل ریزرو کی سخت مالی پالیسی سونے کی قیمتوں پر دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔ ان کے مطابق شرح سود بلند رہنے سے سرمایہ کار غیر منافع بخش اثاثوں جیسے سونے سے دور ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو سونے کی قیمت مزید کم ہو سکتی ہے اور یہ 4 ہزار ڈالر فی اونس سے نیچے بھی جا سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں عالمی معاشی صورتحال، جیوپولیٹیکل حالات اور امریکی افراط زر سے متعلق رپورٹس سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گی۔
