ملک میں آج سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 70 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
یہ بھی پڑھیے: جنوبی وزیرستان: شکئی ڈانڈ ڈیم منصوبہ 12 سال سے التوا کا شکار
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 305 ڈالر کا ہو گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 144 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی 7 ہزار 359 روپے کی سطح پر آ گئی۔
