دیر بالا کے علاقے گوگیال میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ملزم نواب نے اپنی بیوی، بہن اور بھابھی کو ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بیوی اور بہن موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ بھابھی زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر واڑی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی ثالثی کامیاب، امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے: شہباز شریف
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا ہے اور چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا۔ وہ آج شام سعودی عرب واپس جانے والا تھا، تاہم واردات کے بعد گھر سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
