خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2026-27 کیلئے دو بجٹ تجاویز تیار کر لی ہیں۔ ایک تجویز آئندہ تین ماہ کیلئے 385 ارب روپے سے زائد مالیت کے عبوری بجٹ جبکہ دوسری پورے مالی سال کیلئے 2 ہزار 275 ارب روپے کے بجٹ پر مشتمل ہے۔

 

صوبائی حکومت نے آرٹیکل 125 کے تحت سہ ماہی بجٹ کی تیاری کیلئے قانونی اور پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ عبوری بجٹ کے دوران صرف جاری اور غیر ترقیاتی اخراجات کی منظوری دی جائے گی، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے کوئی نئی مالی منظوری نہیں ہوگی۔

 

یہ بھی پڑھیے: غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کا اہم فیصلہ

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تین ماہ کے عبوری بجٹ کے حق میں سفارشات دے رہے ہیں، جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی پورے مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔

 

دونوں بجٹ تجاویز حتمی منظوری کیلئے متعلقہ کمیٹیوں کے ذریعے سیاسی کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔