ملک میں آج سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 250 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 525 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بنوں: آندھی و طوفان سے مختلف واقعات میں کتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 72 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 175 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 190 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 79 روپے ہو گئی ہے۔
