مردان کی تحصیل رستم کے علاقے جغفرآباد مچھی میں نویں جماعت کے طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: شادی، طلاق اور وراثت سے متعلق روایات کو پہلی بار قانونی حیثیت

 

پولیس کے مطابق مقتول ہارون الرشید امتحانی پرچہ دینے کے لیے جی ایچ ایس مچھی رستم جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم شخص نے اس پر فائرنگ کر دی۔

 

 ریسکیو 1122 نے زخمی طالب علم کو فوری طور پر رستم ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

 

مدعی ریاض ولد فقیر محمد نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو معاذ ولد گلاب خان سکنہ بربوکے مچھی نے فائرنگ کر کے قتل کیا، جبکہ واقعے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں نے ملزم کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔