گزشتہ سال اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی والدہ بیٹی کے انصاف کے لیے آبدیدہ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں مزید بارشیں ہوں گی یا موسم خشک رہے گا؟
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے آبدیدہ حالت میں کہا کہ بیٹی کی جدائی ان کے لیے انتہائی کٹھن ہے اور وہ متعدد بار خودکشی کی کوشش کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایک ہی بیٹی تھی جو نہایت بہادر اور باصلاحیت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر لمحہ اپنی بیٹی کو یاد کرتی ہیں اور انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ روز مرنے اور روز جینے کے عمل سے گزر رہی ہوں۔
ان کے مطابق واقعے کو 8 ماہ گزر چکے ہیں اور ایک سال مکمل ہونے والا ہے، تاہم تاحال انہیں انصاف فراہم نہیں کیا جا سکا۔
