ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کم ہو کر اب 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 858 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ اب 4 لاکھ 601 روپے میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: امن پاسون کے شرکاء احتجاج کیوں کر رہے ہیں، حکومت سے کیا مطالبات کیے گئے؟
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر کم ہو کر 4445 ڈالر پر آگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی عالمی مارکیٹ اور ملکی مارکیٹ میں طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ کے سبب سامنے آئی ہے، اور سرمایہ کار اس کمی کو سونے کی خریداری کا موقع سمجھ رہے ہیں۔
