آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 11 ہزار روپے کمی کے بعد 468,262 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9,430 روپے کم ہو کر 401,459 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 340 روپے کی کمی کے بعد 7,484 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سوات: پھلوں کی وادی سے مٹھاس اور خوشبو کیوں ختم ہو گئی؟ وجوہات کیا ہیں؟
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 110 ڈالر کی کمی کے بعد 4,455 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کے لیے محتاط رویہ اختیار کرنے کی نشاندہی کرتا ہے، اور مارکیٹ کی موجودہ صورتحال عالمی اقتصادی حالات، ڈالر کی قیمت اور سرمایہ کاری کے رجحانات سے متاثر ہو رہی ہے۔
