شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نقل مکانی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحصیل شیواہ، بالخصوص دروزندہ کے علاقوں سے سینکڑوں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑ کر پشاور، بنوں، کوہاٹ اور پنجاب کے مختلف علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: باجوڑ: آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقم کیسے ملے گی؟ ایم پی اے نثار باز نے تفصیلات بتا دیں
اطلاعات کے مطابق عید کے بعد نقل مکانی کے اس عمل میں تیزی آئی ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاندان محفوظ مقامات کی تلاش میں نقل مکانی پر مجبور ہیں
