ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
فی تولہ سونا 43 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 37 ہزار 380 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 83 ہزار 883 روپے پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا عید پر آپ کے دسترخوان پر بھی روایتی کھانے سجتے ہیں؟
عالمی منڈی میں بھی سونے کا بھاؤ 436 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 250 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
یہ کمی ایک ہی دن میں ہونے والی سونے کی قیمت کی سب سے بڑی کمی قرار دی جا رہی ہے۔
