افغانستان میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں آج بروز جمعرات شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا آپ کو بھی وہ لمحے یاد ہیں جب عید کارڈ کے ساتھ چھوٹا سا تحفہ بھی ملتا تھا؟
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ چیئرمین کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کا اعلان موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
دوسری جانب خلیجی ممالک میں کل چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث وہاں عیدالفطر بروز جمعہ منائی جائے گی۔ محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے مطابق پاکستان میں 19 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر ملک میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
