پاکستان میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے تک آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس قیمت 86 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 972 ڈالر ہو گئی۔
