جرائمعوام کی آواز
ڈی آئی خان، ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار
ڈی آئی خان میں سٹی سرکل میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کاروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان اور ایس ایچ او کینٹ سبطین حسین نے کی۔
پولیس نے اس کاروائی کے دوران 18 سرقہ شدہ موٹر سائیکل، 12 ٹچ موبائل فون اور موٹرسائیکلوں کی فروخت سے حاصل کردہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے بھی برآمد کیے ہیں۔ ڈی ایس پی محمد عدنان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ شہر میں ہونے والی مختلف چوریوں اور ڈکیتیوں میں شامل تھا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور برآمد شدہ موٹرسائیکلیں اور رقم اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔