جرائم

کوہستان میں لڑکے کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے پر ایک اور لڑکی قتل

 

کوہستان میں لڑکے کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے پر ایک اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ دوسری عدالت پہنچنے پر بچ گئی۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقامی لڑکوں کے ساتھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد کوہستان میں مقامی جرگے کے حکم پر ایک نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے والد کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق فوٹوز میں مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی سمیت دو لڑکیوں کو مقامی لڑکوں کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے جو جعلی ہے۔

کولئی پالس پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی صحت کے مرکز میں منتقل کر دیا۔ سینئر سول جج نے لڑکی کے خاندان سے بیان حلفی لیکر اسے اس کے والد کے ساتھ گھر بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر بھیجی جانے والی لڑکی کی شادی ہوگی اور وہ سسر کے گھر رخصت ہوگی۔

ویڈیوز میں نظر آنے والے لڑکے انتقامی کارروائیوں کے خوف سے روپوش ہو گئے ہیں۔ ار پی او ہزارہ اعجاز حان کے مطابق ایڈٹ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر چار روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جو مکمل طور بے بیناد اور جعلی تصویریں ہے۔

مجرموں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 (جرم میں اکسانا)، 302 (قتل عمد یا پہلے سے سوچے سمجھے قتل کی سزا) اور 311 (قصاص کی چھوٹ کے بعد سزا) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لڑکوں کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر جرگے کے حکم پر ایک لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ دس سال قبل جرگے کے حکم پر پانچ لڑکیوں اور چار لڑکوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سے رابطہ کرکے واقعے کی فوری انکوائری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مبینہ واقعے کی فوری انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو واقعے میں ملوث تمام افراد کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قانون اور انصاف کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مقتولہ لڑکی کی ساتھی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھی تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button