عوام کی آواز

کیا آپ جانتے ہیں امسال مارخور شکار کرنے کے لائسنس کتنے لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے؟

چترال میں مارخور کی آبادی کم ہونے کا انکشاف، سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 868 مارخور کم ہوئے۔

نیشنل پارک میں قومی جانوروں کی گھٹتی تعداد پر چترال کے ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ قیمتی جانوروں کا غیرقانونی شکار ہو رہا ہے اس لئے ان کی آبادی کم ہو رہی ہے۔

ایم این اے چترال نے معاملے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چترال نیشنل پارک کی حفاظت پر مامور 32 واچرز بھرتی کئے گئے تھے جن کو چار سال پہلے تنخواہوں سے محروم کر دیا گیا اس لئے پارک کی حفاظت اب ٹھیک طرح سے نہیں ہو رہی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پہاڑوں پر برف بھاری کی وجہ سے سروے مکمل نہ ہو سکا تاہم غیرقانونی شکار پر مکمل پابندی ہے اور ایسے ملزمان کو جیل کے ساتھ جرمانہ بھی بھرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ امسال مارخور کا ایک پرمٹ 1 لاکھ 60 ہزار 250 ڈالرز میں فروخت جبکہ 4 پرمٹس سے کل 5 لاکھ 75 ہزار 500 ڈالرز حاصل کئے جائیں گے، 22-2021 میں مارخور سے حاصل کی گئی کل آمدنی محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کی تاریخ کی سب سے بڑی آمدنی ہے۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر میں مارخور کی بولی کی گئی جس میں مختلف کمپنیوں نے حصہ لیا، اس موقع پر سب سے زیادہ پرمٹ توشی شاشہ ون میں 1 لاکھ 60 ہزار 250 ڈالرز میں فروخت ہوا جبکہ توشی شاشہ ٹو چترال میں پرمٹ 1 لاکھ 55 ہزار 100 ڈالرز، گہریت چترال میں 1 لاکھ 25 ہزار اور کیاغ کوہستان میں 1 لاکھ 35 ہزار 150 ڈالرز میں فروخت کیا گیا۔

یاد رہے مارخور بڈنگ سالانہ نومبر کے مہینے میں کی جاتی ہے جس میں باقاعدہ بولی کے زریعے بین القوامی شکاریوں پر 4 پرمٹس فروخت کئے جاتے ہیں۔

امسال 4 پرمٹس سے کل 5 لاکھ 75 ہزار 500 ڈالرز وصول ہوئے جو محکمہ جنگی حیات کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی ہے۔ شکار سے حاصل ہونی والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی آبادیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کیا جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button