قبائلی اضلاع
باجوڑ میں لشمینیا سے درجنوں افراد متاثر
ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ سیدا شاہ میں لشمینیا سے درجنوں افراد متاثر ہوگئے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق لشمینیا نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے اس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اب تک لگ بھگ 140 کے قریب لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں بھیجی جائے اور بروقت ان کا علاج کیا جائے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر عدنان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ علاقے میں ٹیمیں بھیجوادی گئی ہیں اور وہ آج سے متاثرہ افراد کا علاج شروع کریں گے۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ افراد ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔