بین الاقوامی

افغانستان: امن معاہدے کے باوجود طالبان اور امریکی فوج کے حملے جاری

 

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے امن معاہدے کے چار روز بعد طالبان کے تازہ حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے 20 اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ امریکی فوج نے بھی طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور طالبان رہنماؤں کے درمیان براہ راست ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اور دونوں فریقین نے تشدد میں کمی اور قیام امن کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: طالبان جنگجو افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر رہے تھے، حملے کو روکنے کے لیے یہ دفاعی کارروائی کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button