مصالحتی جرگے، خیبر کے اکاخیل قبیلے کا بھی مخالفت کا اعلان
قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے مشران، خیبر یوتھ فورم اور مشترکہ قومی کونسل کے بعد ضلع خیبر کے ایک اور قبیلے اکا خیل نے بھی ضم اضلاع میں تشکیل کردہ مصالحتی جرگوں کو مسترد کر دیا۔
باڑہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران حاجی مشہد گل اکرم خان, عبدالرازق ملنگ, حاجی ملک خان اور اکا خیل قبیلے کے دیگر مشران کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو حکومت نے ڈی آر سی میں متخب کیا ہے وہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں, انتظامیہ بغیر مشاورت کے جن لوگوں کو بھی ڈی آر سی میں لے گی وہ ہمارے لیے بالکل قابل قبول نہیں۔
مشران نے الزام عائد کیا کہ الزام عاٸد کیا کہ جن لوگوں کی وجہ سے قبیلے کو نقصان پہنچا ہے ان کو ڈی آر سی میں جرگوں کیلٸے منتخب کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں:
"ڈی آر سی اور اے ڈی آر کے سلیکٹڈ ممبران کو نہیں مانتے”
ضم اضلاع میں مصالحتی جرگوں کا قیام، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟
"جرگہ سسٹم کے مخالف نہیں، یکطرفہ فیصلہ مسترد کرتے ہیں”
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام قبیلوں سے مشاورت کے بعد ہھی اکاخیل کی ہر ذیلی شاخ سے ڈی آر سی ممبرز لٸے جاٸیں تاکہ سب کیلئے قابل قبول ہوں۔