پشاور کے علاقے حسن خیل کے شاہ مت خیل میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو جائے وقوعہ سے نکال کر مختلف طبی مراکز منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر: صحت کے شعبے میں بڑی پیش رفت، لنڈی کوتل میں پہلی بار ڈائیلسز سروس کا آغاز

 

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق اب تک ہسپتال لائے گئے پانچ زخمیوں میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کی عمریں 15 سے 80 سال کے درمیان ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ دو معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، جبکہ تین زخمی بدستور زیرِ علاج ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم واقعے کی نوعیت اور اس کی وجوہات کے حوالے سے تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔