سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس میں اضافے کی تجویز پر آئی ایم ایف نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اسے واپس لینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کے بعد آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور اسٹیشنری کی اشیا پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: افغان شہری پاکستانی پاسپورٹ کیسے حاصل کرتے رہے؟ ایف آئی اے تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے

 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران یہ پیش رفت عوامی ریلیف کے حوالے سے حکومت کی ایک اہم کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

 

دوسری جانب ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے مجوزہ ٹیکس رعایتوں پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔