پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قریبی رشتہ داروں کے درمیان کھیت کو پانی دینے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق مقتولین گھر کے قریب واقع کھیتوں کو پانی دے رہے تھے کہ اسی دوران مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی۔ جاں بحق افراد میں سبز علی، ان کی اہلیہ اور بیٹا زبیر علی شامل ہیں، جبکہ زخمی کی شناخت محمد عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خریداروں کے لیے بڑی خبر، سونے کے نرخوں میں بڑی کمی

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعی رپورٹ (ایف آئی آر) میں حضرت علی، شیر عالم اور دو خواتین کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔