کرک تھانہ خرم محمد زئی کے علاقے درگہ شہیدان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں آپریشن میں مصروف تھیں کہ اسی دوران کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: قبرستان میں جادو ٹونے اور قرآن پاک کے اوراق جلانے کا کیس، پشاور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا
انہوں نے بتایا کہ حملے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او عمران خان نے ٹی این این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درگہ شہیدان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ دہشت گرد پہاڑوں کی چوٹی پر موجود ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ و کلیئرنس آپریشن مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
