بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود ممش خیل میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج ممش خیل کے قریب بارودی مواد نصب کیا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
زخمی اہلکاروں اور شہید کی میت کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
