پشاور میں رمضان پیکج کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف میں درخواست دائر کر دی گئی۔

 

درخواست میں صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

درخواست گزار کے مطابق رمضان پیکج کی تقسیم سیاسی بنیادوں پر کی گئی اور مستحق افراد کو نظر انداز کیا گیا۔ 

 

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اربوں روپے مبینہ طور پر  پی ٹی آئی حکومت نے اپنے کارکنان میں تقسیم کیے، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

 

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رمضان پیکج کی تقسیم کا کوئی شفاف  پبلک ریکارڈ موجود نہیں، جبکہ اس اسکیم کے ذریعے مخصوص افراد کو مالی فائدہ پہنچایا گیا۔

 

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان پیکج کی تقسیم کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے اور اس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

درخواست میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیکج میں مبینہ خرد برد میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔